کھیل

سری لنکا نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو آٹھ وکٹ سے شکست دی

سری لنکا کو جیت کے لیے 219 رن کا ہدف ملا تھا۔ سری لنکا نے کل کے کھیل ایک وکٹ پر 94 رن سے شروعات کی، 20ویں اوور میں گس اٹکنسن نے مینڈس (39) کو آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔

اوول: پاتھم نسانکا کی سنچری (ناٹ آؤٹ 127) اور ان کی اینجل میتھیو (33 ناٹ آؤٹ) کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 111 رن کی ناٹ آوٹ شراکت کی بنیاد پر سری لنکا نے تیسرے میچ کے چوتھے دن پیر کو انگلینڈ کو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی ۔

متعلقہ خبریں
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
سری لنکا، پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر خاتون ایشیا کپ کے فائنل میں
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
100 ٹن سونا لانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا: چدمبرم
چین کے تعمیر کردہ ہوائی اڈے کا انتظام ہندوستانی اور روسی کمپنیاں حاصل کریں گی

سری لنکا کو جیت کے لیے 219 رن کا ہدف ملا تھا۔ سری لنکا نے کل کے کھیل ایک وکٹ پر 94 رن سے شروعات کی، 20ویں اوور میں گس اٹکنسن نے مینڈس (39) کو آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد پتھم نسانکا اور اینجل میتھیوز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے فتح دلائی۔

اس سے قبل تیسرے دن پتھم نسانکا اور ڈی کرونارتنے نے مستحکم آغاز کیا لیکن ٹیم کا سکور ابھی 39 رن تک پہنچا ہی تھا کہ کرس ووکس نے اپنی ہی گیند پر کرونارتنے کو کیچ کر کے پویلین بھیج دیا۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر سری لنکا کا اسکور ایک وکٹ پر 94 رن تھا۔ کوسل مینڈس اور نسانکا کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 69 رن کی شراکت ہوئی۔

گس اٹکنسن نے میچ کے چوتھے دن کوسل مینڈس کو بشیر کے ہاتھوں کیچ کروا کر سری لنکا کو دوسرا جھٹکا دیا۔ چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے اینجل میتھیو نے نسانکا کے ساتھ صبر آزما اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ نسانکا (111 ناٹ آؤٹ) اور اینجل میتھیو (32 ناٹ آؤٹ) رنز کی اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کی جانب سے گس اٹکنسن اور کرس ووکس نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل سری لنکائی گیندباز لہیرو کمارا اور وشوا فرنینڈو نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کی دوسری اننگز کو 156 کے اسکور پر سمیٹ دیا۔ انگلینڈ کی دوسری اننگز میں جیمز اسمتھ نے سب سے زیادہ 67 رن بنائے اور ان کے علاوہ ڈین لارنس نے 35 رن بنائے۔ انگلینڈ کے سات بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔ سری لنکا کی جانب سے لہیرو کمارا نے چار اور وشوا فرنینڈو نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ اسیتا فرنینڈو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ میلان رتنائیکے نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں کپتان دھننجے ڈی سلوا (69)، پاتھم نسانکا (64) اور کامندو مینڈس (64) کی شاندار اننگز کی بدولت 263 رن بنائے تھے۔ انگلینڈ نے اولی پوپ (154) اور بین ڈکٹ (86) کی اننگز کی مدد سے 325 رنزبنائے تھے۔ انگلینڈ کو پہلی اننگز کی بنیاد پر 62 رن کی برتری حاصل تھی لیکن دوسری اننگز میں وہ اس میں زیادہ اضافہ نہ کر سکی۔ جس کا خمیازہ اسے ٹیسٹ میچ میں شکست کے ساتھ بھگتنا پڑا۔ تاہم اس شکست کے باوجود انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی ہے۔