مشرق وسطیٰ

سعودی شام کی بازیابی کی حمایت کے لیے تیار ہے:فیصل بن فرحان

انہوں نے شام کی خودمختاری، آزادی اور اس کی علاقائی سالمیت کی حمایت کی اہمیت پر زور دیا۔

ریاض: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام کی بازیابی کی حمایت کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
لبنان میں مواصلاتی آلات میں دھماکے ناقابل قبول:اقوام متحدہ
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ

ہم شام پر سے پابندیاں ہٹانے کے لیے متعلقہ ممالک کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہیں۔ ریاض کو شام پر سے پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے مثبت اشارے ملے ہیں۔

دریں اثنا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے شامی ہم منصب اسعد الشیبانی کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ جب تک شامی ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں، شام اپنی اہم پوزیشن پر واپس آ جائے گا۔

انہوں نے شام کی خودمختاری، آزادی اور اس کی علاقائی سالمیت کی حمایت کی اہمیت پر زور دیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے شام کی معیشت کی بحالی کے لیے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ اسی تناظر میں انہوں نے شام کی نئی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے شامیوں کی اس مرحلے سے کامیابی سے گزرنے کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔