سپریم کورٹ میں تمام کیسس کی لائیو اسٹریمنگ کا آغاز
اب تک سپریم کورٹ کی دستوری بنچ اور قومی اہمیت کے حامل دیگر مقدمات کی براہ راست نشریات یوٹیوب پر دستیاب تھیں۔ عدالتی نے اہم مقدمات کی سماعت کے لائیو ٹرانسکرپشن کے لئے مصنوعی ذہانت اور نیچرل لینگویج پروسیسنگ تکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔
نئی دہلی: ملک کے عام شہری کے لئے شفافیت میں اضافہ کرنے اور عدالتی کارروائیوں تک رسائی فراہم کرنے کے لئے ایک اقدام میں سپریم کورٹ نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر عدالت کی تمام کارروائیوں کی براہ راست نشریات شروع کردی ہیں۔ ویب لنک https://appstreaming.sci.gov.in پر تمام کارروائیوں کا براہ راست مشاہدہ کرنے کی سہولت موجود ہے۔
اب تک سپریم کورٹ کی دستوری بنچ اور قومی اہمیت کے حامل دیگر مقدمات کی براہ راست نشریات یوٹیوب پر دستیاب تھیں۔ عدالتی نے اہم مقدمات کی سماعت کے لائیو ٹرانسکرپشن کے لئے مصنوعی ذہانت اور نیچرل لینگویج پروسیسنگ تکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔
حالیہ عرصہ میں نیٹ۔یوجی معاملہ میں آر جی کار میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے معاملہ میں ازخود کیس کی سپریم کورٹ کی سماعت کا عوام نے کثیر تعداد میں مشاہدہ کیا تھا۔ سوپنل ترپاٹھی(2018ء) کیس میں سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ میں اہم کیسس کی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کی حمایت کی تھی۔