تلنگانہ
سکندرآباد سے نظام آباد کے راستے پہلی بار نئی ریلوے سروس دہلی کے لئے شروع کرنے کے اقدامات
ریلوے حکام کے مطابق یہ ٹرین ہفتہ میں دو مرتبہ چلائی جائے گی۔ دہلی تک اس نئی سروس کے آغاز سے متحدہ نظام آباد ضلع کے عوام کے لئے قومی دارالحکومت تک کا سفر مزید آسان اور سہل ہو جائے گا۔
حیدرآباد: سکندرآباد سے نظام آباد کے راستے پہلی بار نئی ریلوے سروس دہلی کے لئے شروع کی جا رہی ہے۔
جنوبی وسطی ریلوے کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ سکندرآباد، کاماریڈی، نظام آباد، ناندیڑ اور اکولا کے راستے دہلی تک خصوصی ویکلی ایکسپریس ٹرین کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق یہ ٹرین ہفتہ میں دو مرتبہ چلائی جائے گی۔ دہلی تک اس نئی سروس کے آغاز سے متحدہ نظام آباد ضلع کے عوام کے لئے قومی دارالحکومت تک کا سفر مزید آسان اور سہل ہو جائے گا۔