تجارت

شیئر بازاروں میں تیزی جاری، شروعاتی کاروبار میں سینسیکس 500 پوائنٹ سے زیادہ اچھلا

سینسیکس 160.50 پوائنٹ کی تیزی کے ساتھ 77,083.14 پوائنٹ پر کھلا۔ لگاتار چڑھتے ہوئے یہ 500 پوائنٹ سے زیادہ کے اضافے کے ساتھ 77,449.25 پوائنٹ پر پہنچ گیا۔ خبر لکھے جانے تک انڈیکس 331.37 پوائنٹ اوپر 77,254.01 پوائنٹ پر رہا۔ بازار میں اس وقت ہمہ جہت خریداری ہو رہی ہے۔ وسیع تر بازار کے انڈیکس بھی اوپر ہیں۔

ممبئی: آئی ٹی، بینکنگ اور دیگر سیکٹروں میں خریداری سے گھریلو شیئر بازاروں میں جمعرات کو شروعاتی کاروبار میں تیزی رہی اور بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 500 پوائنٹ سے زیادہ اچھل گیا۔

سینسیکس 160.50 پوائنٹ کی تیزی کے ساتھ 77,083.14 پوائنٹ پر کھلا۔ لگاتار چڑھتے ہوئے یہ 500 پوائنٹ سے زیادہ کے اضافے کے ساتھ 77,449.25 پوائنٹ پر پہنچ گیا۔ خبر لکھے جانے تک انڈیکس 331.37 پوائنٹ اوپر 77,254.01 پوائنٹ پر رہا۔ بازار میں اس وقت ہمہ جہت خریداری ہو رہی ہے۔ وسیع تر بازار کے انڈیکس بھی اوپر ہیں۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی-50 انڈیکس 56.35 پوائنٹ کی مضبوطی کے ساتھ 24,062.20 پوائنٹ پر کھلا۔ خبر لکھے جانے تک یہ 92.95 پوائنٹ یعنی 0.39 فیصد چڑھ کر 24,098.80 پواینٹ پر رہا۔ گزشتہ کاروباری دن بھی دونوں انڈیکس اضافے کے ساتھ بند ہوئے تھے۔

این ایس ای میں تمام سیکٹروں کے انڈیکس ہرے نشان پر ہیں۔ آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کار سب سے زیادہ پیسہ لگا رہے ہیں۔ دھات، بینکنگ، فنانس، پائیدار کنزیومر گڈز، آئل اینڈ گیس، رئیلٹی اور کیمیکل گروپوں میں بھی سرمایہ کار پیسہ لگا رہے ہیں۔

سینسیکس کی کمپنیوں میں اس وقت سب سے زیادہ تیزی والی چاروں کمپنیاں آئی ٹی سیکٹر سے ہیں۔ انفوسس کا شیئر پانچ فیصد، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کا چار فیصد اور ٹی سی ایس نیز ٹیک مہندرا کا تین فیصد کے قریب اوپر چل رہا ہے۔

بجاج فنسرو اور ٹاٹا اسٹیل کے شیئرز بھی ایک فیصد سے زیادہ کے اضافے میں ہیں۔ ایل اینڈ ٹی کا شیئر فی الحال 1.24 فیصد نیچے ہے۔ بھارتی ایئرٹیل، پاور گرڈ، بی ای ایل، ماروتی سوزوکی، آئی ٹی سی اور مہندرا اینڈ مہندرا کے شیئرز بھی اوپر بند ہوئے۔