تجارت

امن مذاکرات کی امید میں چڑھے شیئر بازار

امریکہ کے حالیہ بیانات سے سرمایہ کاروں میں امید پیدا ہوئی ہے کہ ایران کے ساتھ امن مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔ اس کے باعث بازار میں چوطرفہ تیزی دیکھی گئی۔ دھات، آٹو، بینکنگ، میڈیا اور ریئلٹی سیکٹروں میں زیادہ خریداری ہو رہی ہے۔

ممبئی: امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کی امید کے سبب گھریلو شیئر بازاروں میں جمعرات کو خریداری دیکھی گئی۔

بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 414.03 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 75,732.42 پوائنٹس پر کھلا۔ خبر لکھے جانے تک یہ 376.87 پوائنٹس یعنی 0.50 فیصد بڑھ کر 75,695.26 پوائنٹس پرتھا۔

امریکہ کے حالیہ بیانات سے سرمایہ کاروں میں امید پیدا ہوئی ہے کہ ایران کے ساتھ امن مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔ اس کے باعث بازار میں چوطرفہ تیزی دیکھی گئی۔ دھات، آٹو، بینکنگ، میڈیا اور ریئلٹی سیکٹروں میں زیادہ خریداری ہو رہی ہے۔

روپے کی مضبوطی نے بھی شیئر بازار کو سہارا دیا۔ روپیہ اس وقت اپنی تاریخی نچلی سطح سے سنبھلتے ہوئے 52 پیسے مضبوط ہو کر 96.34 روپے فی ڈالر پر ہے۔ گزشتہ کاروباری دن یہ 96.86 روپے فی ڈالر پر بند ہوا تھا۔

نیشنل اسٹاک ایکسچنج کا نفٹی 50 بھی 171.05 پوائنٹس چڑھ کر 23,830.05 پوائنٹس پر کھلا۔ خبر لکھے جانے تک یہ 144.45 پوائنٹس یعنی 0.61 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 23,803.45 پوائنٹس پر رہا۔

سینسیکس کی کمپنیوں میں، انڈیگو کا شیئر3 فیصد اور بی ای ایل کا تقریباً 2.5 فیصد اوپر ہے۔ ایشین پینٹس، ایٹرنل، پاور گرڈ، اڈانی پورٹس، ٹاٹا اسٹیل، ایل اینڈ ٹی اور ایکسس بینک کے حصص میں ایک فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ بجاج فائنانس، انفوسس، ٹائٹن اور ٹی سی ایس کے حصص فی الحال نیچے چل رہے ہیں۔