سوشیل میڈیاشمالی بھارت

آوارہ بیل نے دادی اور پوتے کی پٹائی کردی، ویڈیو وائرل

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں غصہ میں ایک بیل بوڑھی عورت پر حملہ کرتے ہوئے نظر آرہاہے۔ ویڈیو میں ناراض اور غصے سے بھرا بیل کا یہ بھیانک روپ دیکھ کر یقینا آپ کا بھی براحال ہوجائے گا۔

پٹنہ: جانوروں کا بھی بعض دفعہ الگ روپ دیکھنے کو ملتا ہے۔ جانوروں سے متعلق ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر سامنے آتی رہتی ہیں۔ ان میں سے کچھ دل کو چھوتی ہیں تو کچھ حیرت زدہ کردیتی ہیں۔ حال ہی میں ایسی ہی ایک ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو
کنگنا رناوت نے 2سال بعد ورک آؤٹ شروع کیا ، ویڈیو وائرل
سارا علی خان نے ورک آؤٹ کا ویڈیو شیئر کیا
لڑکی کا برہنہ ویڈیو تیار کرنے پر کوچنگ انسٹیٹیوٹ کے مالک کے خلاف کیس درج
گرو رندھاوا اور شہناز گل کاپہلا میوزک ویڈیوریلیز

جسے دیکھ کر صارفین بھی دنگ ہوگئے ہیں۔ وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں غصہ میں ایک بیل بوڑھی عورت پر حملہ کرتے ہوئے نظر آرہاہے۔ ویڈیو میں ناراض اور غصے سے بھرا بیل کا یہ بھیانک روپ دیکھ کر یقینا آپ کا بھی براحال ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ دل دہلادینے والی یہ ویڈیو پرانی ہے جو ہریانہ کی بتائی جارہی ہے جبکہ کچھ لوگ اس ویڈیو کو اترپردیش کا ٹرینڈنگ بیل اٹیک ویڈیو بتارہے ہیں۔ حال ہی میں ایک بارپھر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ بیل کا غصہ ساتویں آسمان پر ہے۔ غصیلے بیل کی اس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بزرگ خاتون سڑک پر جارہی ہے، جس پر سامنے سے گزرنے والا ایک آوارہ بیل اس پر حملہ کردیتا ہے ۔ اسی دوران بوڑھی عورت کا جوان پوتا اپنی دادی کی مددت کیلئے آگے آتا ہے اور اپنی دادی کو اُٹھانےجاتا ہے تب ہی بیل بچہ کو بھی روند دیتی ہے۔

وبال مبچانے والی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر @kumarmanish9 نامی ایک اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے جسے بہت زیادہ دیکھا اور شیئر کیا جارہا ہے۔ صرف 30 سکینڈ کی اس ویڈیو کو اب تک 766.5K ویوز مل چکے ہیں جبکہ اس ویڈی کو 6 ہزار سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں۔ ویڈیو دیکھنے والے صارفین اس پر مختلف رد عمل ظاہر کررہے ہیں۔