تلنگانہ

تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع مستقر میں آرٹی سی کرایہ کی بسوں کے ورکرس کی ہڑتال

تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع مستقر میں آرٹی سی کرایہ کی بسوں کے ورکرس نے ہڑتال کرتے ہوئے بنیادی تنخواہ 26 ہزارروپئے فراہم کرنے کامطالبہ کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع مستقر میں آرٹی سی کرایہ کی بسوں کے ورکرس نے ہڑتال کرتے ہوئے بنیادی تنخواہ 26 ہزارروپئے فراہم کرنے کامطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں
سنگارینی میں معیار کو اولین ترجیح، مقررہ اہداف ہر حال میں حاصل کیے جائیں: ڈی کرشنا بھاسکر
دسہرہ کے موقع پر آر ٹی سی مسافرین سے زیادہ کرایہ کی وصولی پر تنقید
جونیر ڈاکٹرس کی ہڑتال
ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر

انہوں نے آج صبح بسیں چلانے سے انکار کردیا اور اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی کی۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ تنخواہ میں اضافہ کے لئے کئی مرتبہ نمائندگی کی گئی جو لاحاصل رہی۔

سی آئی ٹی یو کی قیادت میں ان ورکرس نے احتجاج کیا۔انہوں نے کہاکہ قانونی طورپر نوٹس دینے کے بعد ہی انہوں نے یہ احتجاج کیاہے۔

انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ ان کے مطالبہ کی تکمیل تک یہ ہڑتال جاری رہے گی۔

انہوں نے کہاکہ عہدیداروں کو ان کی تنخواہوں میں اضافہ اور ان کے مسائل کی یکسوئی کے لئے کئی مرتبہ توجہ دلانی کروائی گئی تاہم ان کے مطالبات کو یکسرنظرانداز کردیاگیا۔