دہلی

ویڈیو: سنیتا کجریوال نے اروند کجریوال کا پیام پڑھ کر سنایا

چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی گرفتاری کے بعد عوام سے اپنے پہلے خطاب (ویڈیو خطاب) میں سنیتا کجریوال نے عوام کے نام کجریوال کا پیام پڑھ کر سنایا۔

نئی دہلی: چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی گرفتاری کے بعد عوام سے اپنے پہلے خطاب (ویڈیو خطاب) میں سنیتا کجریوال نے عوام کے نام کجریوال کا پیام پڑھ کر سنایا۔

متعلقہ خبریں
کجریوال چند ہفتوں میں سرکاری بنگلہ خالی کردیں گے
یوم ”میرا ووٹ میرا حق“ کے موقع پر چیف جسٹس آف انڈیا کا پیام
کجریوال کا استعفیٰ خوش آئند، تاخیر سمجھ سے باہر: دیوندر یادو
کجریوال کی عدالتی تحویل میں توسیع
کجریوال کے غیاب میں آتشی 15اگست کو ترنگا لہرائیں گی

کجریوال نے اپنے پیام میں کہا کہ وہ عوام کی خدمت کے لئے اور اپنے وعدے وفا کرنے جلد جیل سے باہر آجائیں گے۔ اروند کجریوال کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے دہلی آبکاری پالیسی کیس میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

کجریوال کا پیام پڑھ کر سناتے ہوئے سنیتا کجریوال نے کہا کہ قومی دارالحکومت میں ترقیاتی کام جاری رہیں گے۔ عام آدمی پارٹی قائدین اور ورکرس کو اپنے قائد کی گرفتاری کے لئے بی جے پی کے بشمول کسی سے بھی نفرت نہیں کرنی چاہئے۔

بی جے پی پر الزام ہے کہ اس نے سیاسی فائدہ کے لئے جھوٹے کیس میں کجریوال کو پھنسایا اور سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا۔ پیام میں کہا گیا کہ کروڑہا لوگوں کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں۔ آپ کا بیٹا کجریوال‘ لوہے کا بنا ہے اور کوئی طاقت عوام کے تئیں اس کے عہد پر اثرانداز نہیں ہوسکتی۔

اندرون و بیرون ملک کئی طاقتیں کام کررہی ہیں اور ملک کو کمزور کررہی ہیں۔ ہمیں ان طاقتوں کی شناخت کرنی ہوگی اور انہیں مار بھگانا ہوگا۔ فلاحی پالیسیوں کے تعلق سے سنیتا کجریوال نے کہا کہ دہلی کی مہیلائیں (عورتیں) مطمئن رہیں کہ انہیں ایک ہزار روپے کا الاؤنس ملتا رہے گا۔

کجریوال کی زندگی‘ ملک و قوم کے لئے وقف ہے۔ چیف منسٹر دہلی نے کہا کہ میں عنقریب جیل سے باہر آجاؤں گا اور اپنے وعدے وفا کروں گا۔ سنیتا کجریوال نے کل ایکس پر اپنے شوہر کی ”غیرقانونی“ گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ مرکز‘ اپوزیشن کو کچلنے پر تُلا ہے اور اس بار اس نے جھوٹے کیس میں کجریوال کو گرفتار کرکے دہلی کی جنتا سے دغا کی ہے۔ دہلی کے سیاسی حلقوں میں چرچہ ہے کہ آیا سنیتا کجریوال‘ عام آدمی پارٹی کنوینر کی غیرموجودگی میں سیاست میں سرگرم حصہ لیں گی۔

a3w
a3w