دہلی

سوشیل کمار مودی کا انتقال

بہار سابق ڈپٹی چیف منسٹر سوشیل کمار مودی کا انتقال ہوگیا وہ کینسر میں مبتلا تھے۔ بہار کے ڈپٹی چیف منسٹر سمراٹ چودھری نے ایکس پر یہ اطلاع دی۔

دہلی: بہار سابق ڈپٹی چیف منسٹر سوشیل کمار مودی کا انتقال ہوگیا وہ کینسر میں مبتلا تھے۔ بہار کے ڈپٹی چیف منسٹر سمراٹ چودھری نے ایکس پر یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
فارم کی مرغی کے گوشت میں کینسر پیدا کرنے والے کیمیکلز کا انکشاف
سعودی شہزادہ منصور بن بدر انتقال کرگئے
نہرو زوالوجیکل پارک کے قدیم ترین کچھوے کی موت
معروف اداکارہ سلوچنا لٹکر کا دیہانت
رکن اسمبلی حلقہ کنٹو نمنٹ جی ساینا چل بسے

انہوں نے ایک پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بہار کے سابق نائب وزیراعلیٰ اور سابق رکن راجیہ سبھا سوشیل کمار مودی کو ان کے انتقال پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ سوشیل مودی نے گزشتہ ماہ ہی اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی بیماری کے باعث لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی انتخابی مہم نہیں چلاسکیں گے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ گزشتہ چھ ماہ سے کینسر سے لڑ رہے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ میں اب سب کو اس کی اطلاع دوں۔ لوک سبھا انتخابات میں کچھ بھی خدمت کے قابل نہیں رہوں گا۔ اس بارے میں، میں نے وزیراعظم نریندر مودی کو سب کچھ بتادیا ہے۔

سوشیل کمار نے اپنا سیاسی کیریئر پٹنہ یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹ لیڈر کے طور پر شروع کیا تھا وہ 1973 میں پٹنہ یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین کے جنرل سکریٹری بنے۔ جبکہ لالو پرساد یادو جو بعد میں ان کے سب سے بڑے سیاسی حریف بن کر سامنے آئے، اس وقت یونین کے صدر تھے۔