بین الاقوامی

شام اور سعودی عرب سفارتی خدمات  اور طیارہ سروس بحال کرنے پر متفق

شام اور سعودی عرب نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی خدمات اور ایئر لائں سروس دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

دمشق/ریاض: شام اور سعودی عرب نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی خدمات اور ایئر لائں سروس دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
لبنان میں مواصلاتی آلات میں دھماکے ناقابل قبول:اقوام متحدہ
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ

دونوں فریقوں نے یہ اعلان بدھ کے روز سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کی دعوت پر شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد کے دورے کے دوران ایک مشترکہ بیان میں کیا۔

2011 میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد شام کے کسی وزیر خارجہ کا یہ پہلا سعودی دورہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شام اور سعودی عرب نے دونوں ممالک کے درمیان قونصلر خدمات اور پروازیں دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

شامی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں فریقوں نے سلامتی کے امور کے لیے اور دہشت گردی کے خلاف لڑنے پر زور دیا۔

اس دوران دونوں فریقوں نے شام کے بحران کے جامع سیاسی حل کے حصول کے لیے ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک نے انسانی مشکلات کے حل اور شام کے تمام علاقوں میں امداد پہنچائے جانے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے، پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کی واپسی پر تبادلہ خیال کیا۔

اس کے علاوہ بدھ کے روز تیونس اور شام نے بھی دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات بحال کرنے کے لیے اپنے اپنے سفارتخانے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا۔

ذریعہ
یو این آئی