تلنگانہ

جگدیش ریڈی کی معطلی برخاست کرنے اسپیکر اسمبلی سے نمائندگی

بی آر ایس کے ارکان نے آج اسپیکر اسمبلی گڈم پرساد کمار سے ملاقات کی اور ان سے بی آر ایس رکن اسمبلی جی جگدیش ریڈی کو معطلی برخاست کرنے سے متعلق یادداشت حوالے کی۔

حیدرآباد (منصف نیوزبیورو) بی آر ایس کے ارکان نے آج اسپیکر اسمبلی گڈم پرساد کمار سے ملاقات کی اور ان سے بی آر ایس رکن اسمبلی جی جگدیش ریڈی کو معطلی برخاست کرنے سے متعلق یادداشت حوالے کی۔

متعلقہ خبریں
راہول گاندھی نے مقامی کانگریسی لیڈروں کی اسکرپٹ کھمم کے جلسہ میں سنائی۔ وزیربجلی کا طنز
زائد برقی طلب پر چارجس میں اضافہ سے متعلق مرکز کا فیصلہ بدبختانہ
برآمد کردہ کوئلہ سے تیار برقی کو فروخت کرنے کی اجازت بدبختانہ: جگدیش ریڈی

اسپیکر سے ملاقات کرنے والوں میں پارٹی کے ارکان کے ٹی آر، ٹی ہریش راؤ، جی جگدیش ریڈی، گنگولہ کملاکر، پی کوشک ریڈی، ڈاکٹر سنجے، پی راجیشور ریڈی، سدھیر ریڈی، کے پی ویویکانندا، انیل جادھو، چنتاپرھاکر اور مانک راؤ شامل تھے۔

جگدیش ریڈی نے اسپیکر کو ایک درخواست پیش کی جس میں ان کی معطلی سے متعلق سرکاری بلیٹن جاری کرنے کی خواہش کی گئی۔حکومت کی جانب سے تاحال سرکاری بلیٹن جاری نہیں کیا گیا۔

انہوں نے ان کی معطلی کو غیرمنصفانہ قرار دیا۔ انہیں یکطرفہ طور پر ایوان سے معطل کیا گیا۔

انہوں نے اسپیکر کو بتایا کہ وہ گزشتہ چند یوم سے ان کی معطلی کے بارے میں بلیٹن جاری کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن کوئی جواب نہیں مل رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی معطلی کا بلیٹن جاری کریں اور اسمبلی کے ویب سائٹ پر پوسٹ کریں۔