تلنگانہ

لوک سبھاانتخابات۔اسمبلی کے حلقہ وار اجلاس، بی آرایس کا منصوبہ

تلنگانہ کی اصل اپوزیشن جماعت بی آرایس نے لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کے حصہ کے طورپر پارٹی کو تنظیمی سطح سے مستحکم کرنے کی کوششیں شروع کردی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی اصل اپوزیشن جماعت بی آرایس نے لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کے حصہ کے طورپر پارٹی کو تنظیمی سطح سے مستحکم کرنے کی کوششیں شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں
کے کویتا نے امریکہ میں بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت، ماں ہونے پر فخر کا اظہار
بچوں کے ادب پرحیدرآباد میں سہ روزہ بین الاقوامی "جشن رنگ بچپن” سمینار
ایگزٹ پول رپورٹس کی فکر نہیں۔ بہتر نتائج کی امید : کے سی آر
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے ایک وفد کی چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی سے ملاقات

حالیہ اسمبلی انتخابات میں اپنی شکست کا جائزہ لیتے ہوئے اس کی وجوہات کا پتہ چلانے والی بی آرایس آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے سے اسمبلی حلقہ وار اجلاس منعقد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ بی آرایس، تلنگانہ کے مفادات کے تحفظ کے ایجنڈے کے ساتھ پارلیمنٹ کے انتخابات کا سامنا کرے گی۔

پارٹی فیلڈ کی سطح سے ریاستی سطح تک کمیٹیاں بنانے اور تربیتی پروگرام منعقد کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔