تلنگانہ

بی آر ایس کی سلور جوبلی تقریب، عوام میں جوش وخروش۔ قافلہ پر شہد کی مکھیوں کا حملہ

عوام کی بڑی تعداد اپنی گاڑیوں میں ورنگل کی طرف رواں دوں ہیں جس کی وجہ سے یادادری۔ حیدرآباد۔ ورنگل ہائی وے پر بی بی نگر گڈور ٹول پلازہ کے قریب گاڑیوں کا بھاری ہجوم دیکھا گیا، ورنگل میں بی آر ایس کے جلسہ عام میں شرکت کے لیے روانہ ہونے والی گاڑیوں کے باعث کئی کلو میٹر تک ٹریفک جام ہوگئی۔

حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) بی آر یس کی سلور جوبلی تقریب میں شرکت کے لیے عوام میں غیر معمولی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔

عوام کی بڑی تعداد اپنی گاڑیوں میں ورنگل کی طرف رواں دوں ہیں جس کی وجہ سے یادادری۔ حیدرآباد۔ ورنگل ہائی وے پر بی بی نگر گڈور ٹول پلازہ کے قریب گاڑیوں کا بھاری ہجوم دیکھا گیا، ورنگل میں بی آر ایس کے جلسہ عام میں شرکت کے لیے روانہ ہونے والی گاڑیوں کے باعث کئی کلو میٹر تک ٹریفک جام ہوگئی۔

دوسری طرف ہنمکنڈہ کے ایلکا تورتی ”ونا ویہار“ میں جلسہ میں شریک ہونے جا رہے بی آر ایس کارکنوں پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا اس حملہ سے بھگدڑ مچ گئی اور تقریباً 30 کارکن زخمی ہوگئے۔

اسی دوران نرمل ضلع سے 50 بسوں میں بی آر ایس کارکن جلسہ کے لیے روانہ ہوئے۔ ٹی آر ایس کے قیام کو 24 سال مکمل ہونے اور پارٹی کے 25 ویں سال میں داخل ہونے کے موقع پر سلور جوبلی تقاریب بڑے پیمانے پر منائی جا رہی ہیں، جس کے تحت ہنمکنڈہ کے ایلکاتورتی میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا جا رہا ہے، جہاں ریاست بھر سے بی آر ایس قائدین، کارکنان اور حامی بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔