تلنگانہ

جے پی نڈا کا جاریہ ماہ کے اواخر میں دورہ تلنگانہ

تلنگانہ میں بی جے پی کو مستحکم کرنے کیلئے پارٹی منصوبے تیارکررہی ہے۔پارٹی کی جانب سے تاحال 11000کارنرمیٹنگس منعقد کی جارہی ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں بی جے پی کو مستحکم کرنے کیلئے پارٹی منصوبے تیارکررہی ہے۔پارٹی کی جانب سے تاحال 11000کارنرمیٹنگس منعقد کی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
امیت شاہ اور نڈا کا انتخابی دورہ تلنگانہ
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
’بی جے پی ساری جھگی جھونپڑیاں ڈھا دے گی‘
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز

پارٹی کے ذرائع کے مطابق اس پر بہتر عوامی ردعمل حاصل ہورہا ہے۔ہر حلقہ میں ایک کارنرمیٹنگ منعقد کی جارہی ہے۔ریاست کو مرکز کی جانب سے جاری کردہ فنڈس، کتنی اسکیمات کے ذریعہ کتنے فنڈس جاری کئے جارہے ہیں، اس کی تفصیلات بتائی جارہی ہیں۔

جاریہ ماہ کے اواخر میں بی جے پی کے قومی صدرجے پی نڈاریاست کا دورہ کریں گے۔نڈا جلسہ سے خطاب کریں گے تاہم یہ جلسہ کہاں منعقد کیاجائے، اس پر پارٹی کے لیڈروں کی جانب سے تبادلہ خیال کیاجارہا ہے۔

پارٹی کاکہنا ہے کہ جب کبھی بھی ریاست میں انتخابات ہوں، بی جے پی اس کیلئے تیار ہے۔اسی کی تیاری کے حصہ کے طورپر کارنرمیٹنگس منعقد کی جارہی ہیں۔