تلنگانہ

و قارآباد میں مساجد کمیٹی و میلا د کمیٹی کے زیر اہتمام وقف تریمی قانون کیخلاف زبردست احتجاجی ریلی

اس احتاجی ریالی سے وقارآباد میں مسلم اتحاد کی بھی مثال قائم ہوئی،جس میں علماء مشائیخ وسیاسی قائیدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

حیدر آباد: بعدنمازجمعہ و قا ار آباد میں مساجد کمیٹی و میلا د کمیٹی کے زیر اہتمام سیاہ قانون کیخلاف زبردست احتجاجی ریلی مرکزی حکومت کے ظالمانہ اور سیاہ قانون کیخلاف زبردست احتجاجی ریالی نکالی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر سیاہ قانون سے دستبرداری اختیار کر لی جائے، ورنہ ملک بھر میں یوں ہی احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں
میرواعظ کو 5 ماہ بعد جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا
اقلیتی طلبہ کے لیے UPSC امتحان کی مفت کوچنگ، درخواستوں کا آغاز
تلنگانہ میں آن لائن جوئے اور سٹے بازی میں خطرناک اضافہ، PRAHAR نے ریاست گیر سروے کا اعلان کر دیا

 کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ملک بھر کے مسلمان اپنی صدائے احتجاج کو بلند کر رہے ہیں۔ اس موقع پر احتجاجی پروگرام کو کامیاب بنانے میں میلاد کمیٹی و مساجد کمیٹی ونوجوانان وقارآباد نے پرزور کوشش کی،اور انہوں نے وقف ترمیمی قانون کے خلاف سخت احتجاج درج کیا گیا۔

مظاہرین سیاہ پٹی ہاتھ پر باندھ کر کالے پرچم،بابا صاحب امبیڈ کر کی تصویر اور ترنگاہ کے ساتھ وقف ترمیمی قانون کے خلاف ایک احتاجی ریلی بمقام درگاہ ح ضرت عالم شہیدعالم پلی وقارآباد سے NTRچوراہا تک منظم طریقے سے پرامن ریالی نکالی گئی جس میں کانگریس،دلت،سی پی آئی، ایم آئی ایم کے نما ئنیدوں کی شرکت کی جس سے گنگا جمنا تہزیب کی شاندار مثال نظر آ رہی تھی۔

  واضح رہے کہ اس احتاجی ریالی سے وقارآباد میں مسلم اتحاد کی بھی مثال قائم ہوئی،جس میں علماء مشائیخ وسیاسی قائیدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 اس موقع پر و قا ر آباد مساجد کمیٹی و میلا د کمیٹی کے ذمداروں نے تلنگانہ قانون ساز اسمبلی اسپیکر ورکن اسمبلی وقارآبا مسٹر جی پراساد کمار کا شکریہ ادا کیا جن کی سفارش سے محمکہ پولیس نے ریالی کی اجازت دی اور پولیس ڈپارٹمنٹ کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے بھرپور تعاون کیا۔