تعلیم و روزگار

اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے آئندہ ماہ ٹسٹ

اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے لئے تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرس الیجیبلیٹیٹسٹ (TS- TET) کے انعقاد کے لئے اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

حیدر آباد: اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے لئے تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرس الیجیبلیٹیٹسٹ (TS- TET) کے انعقاد کے لئے اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

ستمبر کی 15 تاریخ کو ٹی ای ٹی۔ پیپر۔ I اور پیپر۔ II کا انعقاد عمل میں آئے گا۔

2 تا 16 / اگست آن لائن طریقہ سے درخواستوں کو قبول کیا جائے گا۔

پیپر۔ I امتحان کو ڈی ای ڈی اور بی ایڈ اُمیدواروں کو تحریر کرنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔

بی ایڈ اُمیدوار پیپر۔ II کے ساتھ ساتھ پیپر۔ I میں بھی شرکت کرسکتے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق 2 / اگست سے درخواستوں کو قبول کیا جائے گا۔ 16 / اگست درخواست داخل کرنے کے لئے آخری تاریخ رہے گی۔

15 / ستمبر کو تحریری امتحان منعقد ہوگا۔ صبح 9:30 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک پیپر۔ I اور دوپہر 2:30 بجے تا شام 5:00 بجے تک پیپر۔ II امتحان منعقد ہوگا۔