عفریتی طاقتیں بھارت کی ترقی کی مخالف:بھاگوت
آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ ممالک جو نہیں چاہتے کہ بھارت ترقی کرے وہ ملک کے سماج کو تقسیم کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

ناگپور: آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ ممالک جو نہیں چاہتے کہ بھارت ترقی کرے وہ ملک کے سماج کو تقسیم کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔
انہوں ناگپور میں منگل کو جگناتھ مندر کا دورہ کرنے کے بعد کہا ”عفریتی طاقتیں بھارت کی ترقی کی مخالف ہیں اور داخلی عداوتوں کو بھڑکاتے ہوئے مشکلات بڑھارہی ہیں۔
بھگوت نے ایک دوسرے کے ساتھ اتحاد کے ساتھ رہنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا ”جب تک ہم متحد تھے‘ دنیا میں کوئی طاقت نہیں تھی جو ہم کو شکست دے سکے۔
اسی وجہ سے وہ ہمیں تقسیم کرنے کوشاں ہیں۔ چند ممالک جو نہیں چاہتے کہ بھارت ترقی کرے ملک میں سماج کو تسسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔“
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت آگے بڑھ رہا ہے مگر چند عفریتی طاقتیں ہیں جو نہیں چاہتیں کہ بھارت کی ترقی ہو۔ یہ شیطانی طاقتیں عوام کے مابین دشمنی پیدا کرنے کئی مسائل کا استعمال کررہی ہیں۔