ایشیاء

افغانستان میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 2445 ہوئی

مغربی افغانستان کے ہرات اور پڑوسی صوبوں میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,445 ہو گئی ہے۔ ہرات کے افسران نے اتوار کی رات یہ اطلاع دی۔

ہرات: مغربی افغانستان کے ہرات اور پڑوسی صوبوں میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,445 ہو گئی ہے۔ ہرات کے افسران نے اتوار کی رات یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
افغان شہریوں کو جاری ہزاروں پاکستانی پاسپورٹس کی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات
پاکستانی چوکی پر حملہ، 5 فوجی اور 5 دہشت گرد ہلاک
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ
چین نے طالبان کے سفیر کے کاغذات تقرر قبول کرلئے
افغانستان کے خلاف شکست تکلیف دہ: بٹلر

ہرات میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے صوبائی ڈائریکٹر مولوی موسیٰ اشعری نے کہا کہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہرات کا جانڈا جان ضلع ہے جہاں 13 گاؤں مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔

اس سے قبل نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان شاک نے کہا تھا کہ زلزلے میں 9200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورک سینٹر کے مطابق ہفتے کے روز افغانستان میں 6.2 شدت کا زلزلہ آیا اور اس کے بعد دو جھٹکے بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا پہلا جھٹکا مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 10 منٹ پر آیا۔