تلنگانہ

تلنگانہ میں راشن کارڈس سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 3 کروڑ سے تجاوز کر گئی

نئی درخواستوں کی منظوری کے ساتھ ساتھ، موجودہ کارڈ ہولڈرس کے خاندان کے دیگر افراد کے نام شامل کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔رواں سال 26 جنوری سے ریاست میں نئے راشن کارڈس جاری کرنے کا عمل باضابطہ طور پر شروع کیا گیا۔

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں راشن کارڈس سے استفاد کرنے والوں کی مجموعی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو مئی کے اختتام تک بڑھ کر 3,11,28,921 تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ بھر سے پہلے دن 7.46 لاکھ درخواستیں وصول
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا

نئی درخواستوں کی منظوری کے ساتھ ساتھ، موجودہ کارڈ ہولڈرس کے خاندان کے دیگر افراد کے نام شامل کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔رواں سال 26 جنوری سے ریاست میں نئے راشن کارڈس جاری کرنے کا عمل باضابطہ طور پر شروع کیا گیا۔

اسی دوران پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم نے رہنما خطوط جاری کئے جن کے مطابق پرانے کارڈس میں نئے افراد کے نام شامل کرنے کی بھی اجازت دی گئی۔

اس مقصد کے لئے می سیوا مراکز اور ذات پر مبنی مردم شماری کے ذریعہ درخواستیں وصول کی گئیں۔ ان درخواستوں کی جانچ کے بعد، مختلف مراحل میں فیصلے کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق چار مراحل (26 جنوری، 28 فروری، 24 اپریل اور 23 مئی) میں مجموعی طور پر 2,03,156 نئے راشن کارڈز جاری کئے گئے۔

پرانے کارڈس میں نو مراحل کے تحت 29,81,356 نئے افراد کے نام شامل کئے گئے۔محکمہ کے مطابق یہ عمل آئندہ بھی مرحلہ وار جاری رہے گا تاکہ تمام اہل شہریوں کو سبسڈی والے راشن کا فائدہ یقینی طور پر پہنچایا جا سکے۔