ایک ماہ طویل ٹرافک شعور بیداری کیا حکومت عوام پرمظالم ڈھاناچاہتی ہے؟
کیا شعور بیداری مہم کے ذریعہ صرف عوام کوانتباہ دیکر چھوڑنے کا ارادہ ہے؟ کہیں ایسا تو نہیں کہ چلانات میں دی گئی چھوٹ کا حساب لینے کا منصوبہ ہے؟آخرٹرافک شعوربیداری کا اصل منصوبہ کیاہے۔

حیدرآباد: ڈائرکٹرجنرل پولیس تلنگانہ روی گپتا نے ٹرافک شعوربیداری مہم کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے بموجب ٹرافک پولیس کی جانب سے عوام میں ٹرافک نظام سے متعلق شعور بیداری کی مہم کا ایک ماہ کے لئے آغاز کیا جائے گا۔
جوآئندہ ماہ سے شروع ہونے والی ہے جبکہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی نے ریاست میں 10سال حکومت کی اوراس سے پہلے کی حکومتیں بھی صرف عوام پر ہیلمٹ کا لزوم لگانے کی کوشش میں مصروف رہی اس کے باوجود عوام نے ہیلمٹ کو قبول نہیں کیا۔کیا اب کانگریس حکومت عوام پر شعوربیداری کے ذریعہ نئے ظلم ڈھانے والی ہے؟
کیا بھاری چالانات وصول کرنے کا ارادہ ہے۔ کیا شعور بیداری مہم کے ذریعہ صرف عوام کوانتباہ دیکر چھوڑنے کا ارادہ ہے؟ کہیں ایسا تو نہیں کہ چلانات میں دی گئی چھوٹ کا حساب لینے کا منصوبہ ہے؟آخرٹرافک شعوربیداری کا اصل منصوبہ کیاہے۔
حقیقت میں دیکھا جائے تو سب سے پہلے شہر کی ٹرافک نظام کوبہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ شہر میں کئی مقامات پر گھنٹوں ٹرافک جام رہتی ہے۔پرسان حال کوئی نہیں ہے۔ سب سے پہلے پولیس کو ٹرافک پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان کوچھورہی ہیں۔اس کے باوجود عوام ٹرافک چالانات کا کس طرح سامنا کریں گے۔