حیدرآباد

پرانا شہر حیدرآباد کے کالاپتھر پولیس اسٹیشن حدود میں پولیس کی گھر گھر تلاشی مہم

حیدرآباد: عوام میں بھروسہ پیداکرنے اور جرائم کی وارداتوں کی روک تھام کے سلسلہ میں پرانا شہرحیدرآباد کے کالاپتھر پولیس اسٹیشن کے حدود میں کل شب پولیس نے گھر گھر تلاشی مہم چلائی۔

حیدرآباد: عوام میں بھروسہ پیداکرنے اور جرائم کی وارداتوں کی روک تھام کے سلسلہ میں پرانا شہرحیدرآباد کے کالاپتھر پولیس اسٹیشن کے حدود میں کل شب پولیس نے گھر گھر تلاشی مہم چلائی۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
ساوتھ زون کے مختلف مقامات پر قمار بازی اور سٹہ عروج پر!
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد

ڈی سی پی ساوتھ زون سائی چیتنیہ کینگرانی میں پولیس نے تقریبا 250 مکانات کی تلاشی لی۔

پولیس نے نامناسب نمبرپلیٹس یا پھر گاڑیوں کی نمبرپلیٹس میں الٹ پھیر پر مقدمات درج کرلئے۔

پولیس نے جرائم کی وارداتوں پر مقامی ہسٹری شیٹرس کو انتباہ بھی دیا۔

پولیس نے عوام سے خواہش کی کہ وہ پولیس کو اس علاقہ میں ہونے والی غیر سماجی سرگرمیوں سے واقف کروائے۔

پولیس نے تقریبا 40گاڑیوں کو ضبط کرلیا جن کے دستاویزات نہیں تھے۔