تلنگانہ

تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع عادل آباد مستقر میں پیش آیا۔

حیدرآباد: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع عادل آباد مستقر میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
تلنگانہ میں 2290 امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل، حلقہ شیر لنگم پلی میں سب سے زیادہ ووٹرس
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج
حیدرآباد: نوجوان نسل ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

تفصیلات کے مطابق موضع موالا سے تعلق رکھنے والی 78 سالہ گنگماں ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ بوتھ کے قریب پہنچی تھی کہ دورے پڑنے کی وجہ سے وہ گر پڑی اسے ریمس اسپتال لے جایا گیا تب تک اس کی موت ہو چکی تھی۔

اسی طرح مستقر عادل آباد کے علاقہ بھوکتا پور سے تعلق رکھنے والا 65 سالہ راجنا ووٹ ڈالنے کے لیے قطار میں کھڑا ہوا تھا کہ اچانک غش کھا کر گر پڑا اسے بھی ریمس اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔