سی آر پی ایف کی دو بٹالینس ناگر جنا سا گرپراجکٹ پہنچ گئیں
شانتی کماری نے اپنے آندھرا پردیش کے ہم منصب، مرکزی ایجنسیوں کے نمائندوں اور سنٹرل واٹر کمیشن کے نمائندوں سے بات چیت کی تاریخ پر نظر ثانی کرتے ہوئے اسے 5 دسمبر کے بعد کرنے کی خواہش کی۔

حیدرآباد:سی آر پی ایف کی دو بٹالینس تلنگانہ کے ناگر جنا سا گر پراجکٹ پہنچنی تا کہ اس پراجکٹ کی سیکوریٹی اور نگرانی کا کام کیا جا سکے۔30نومبر کو رائے دہی کے دن اچانک صبح میں پڑوسی ریاست آندھراپردیش کی پولیس نے دونوں تلگو ریاستوں کے اس مشترکہ پراجکٹ کے قریب بیریکیڈس لگاتے ہوئے اس پر اپنے حق کا دعوی کیا تھا اور پراجکٹ سے پانی اے پی کیلئے چھوڑدیا تھا۔
اسی دوران سکریٹری وزارت آبی وسائل دیبا شری مکر جی نے آندھرا پردیش کے چیف سکریٹری جواہر ریڈی سے خواہش کی کہ وہ نا گر ساگر سے پانی کو حاصل کرنے کا کام روک دیں اور اپنی فورس سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے 28 نومبر کی جوں کی توں حالت کو بحال کریں۔
تلنگانہ کی چیف سکریٹری شانتی کماری اور ان کے عہدیداروں کی ٹیم اتوار کو مقرر ووٹوں کی گنتی کے انتظامات کے پیش نظر اس ویڈیو کانفرنس میں حصہ نہیں لے سکیں۔
انہوں نے اپنے آندھرا پردیش کے ہم منصب، مرکزی ایجنسیوں کے نمائندوں اور سنٹرل واٹر کمیشن کے نمائندوں سے بات چیت کی تاریخ پر نظر ثانی کرتے ہوئے اسے 5 دسمبر کے بعد کرنے کی خواہش کی۔ اس بات کی اطلاع اے پی کے عہدیداروں کو دیتے ہوئے مکر جی نے نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے تک بات چیت کے لئے انتظار کرنے کی خواہش کی۔