حیدرآباد

ڈبل بیڈروم مکانات کی تقسیم کے کام اندرون ہفتہ مکمل کرلیں،کے ٹی آر کی ہدایت

کے ٹی آر نے کہا کہ ڈبل بیڈروم کیلئے درخواست داخل کئے افراد کی جانچ پڑتال کا عمل تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔ عظیم تر حیدرآباد کے حدود میں ایک لاکھ ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر کا تیزی سے جاری ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی راما راؤ نے عہدیداروں کو ڈبل بیڈروم مکانات کی تقسیم کے کاموں کی اندرون ایک ہفتہ مکمل کرلینے کی ہدایت دی۔ آج کے ٹی راما راؤ نے ڈبل بیڈروم مکانات کی تقسیم کے متعلق امور کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اندرون ایک ہفتہ پہلے مرحلہ کے تحت تقسیم کے کام مکمل کرلینا چاہئے۔

متعلقہ خبریں
صفا بیت المال اور رہبر فاونڈیشن کے اشتراک سے سلائی مشینوں اور ٹھیلہ بنڈیوں کی تقسیم
فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر
بی آر ایس کے کئی ایم ایل ایز، کانگریس کے ربط میں: ایم ہنمنت راؤ
بحرین کی جیل میں بند نرسیا کی رہائی کیلئے کے ٹی آر کی مساعی
پارچہ صنعت کے فروغ کیلئے اقدامات کی ضرورت: کے ٹی آر

 انہوں نے کہا کہ ڈبل بیڈروم کیلئے درخواست داخل کئے افراد کی جانچ پڑتال کا عمل تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔ عظیم تر حیدرآباد کے حدود میں ایک لاکھ ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر کا تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک4500مکانات کی تقسیم عمل میں لائی جاچکی ہے۔70,000 مکانات تقسیم کے لئے تیار ہیں۔ ان مکانات کو پانچ تاچھ مراحل میں تقسیم کیا جائے گا۔ آئندہ ہفتہ ڈبل بیڈروم مکانات کی تقسیم کے پہلے مرحلہ کا آغاز کیا جائے گا۔

اس اجلاس میں ریاستی وزراء محمد محمود علی، ٹی سرینواس یادو، پی سبیتا اندرا ریڈی، سی ایچ ملا ریڈی، اراکین اسمبلی ٹی پدما راؤ اور جی ایچ ایم سی عہدیدار موجود تھے۔