تلنگانہسوشیل میڈیا
ٹول پلازہ کے اسٹاف رکن کو بی آر ایس ایم ایل اے نے طمانچہ رسید کیا
سمجھاجاتا ہے کہ اس نے ٹول اداکرنے کی خواہش کی جس پر رکن اسمبلی نے یہ حرکت کی۔ اس واقعہ کے سلسلہ میں رکن اسمبلی کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کروائی گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کے رکن اسمبلی درگم چنیا نے منچریال ضلع کی مندامری قومی شاہراہ پر ٹول پلازہ کے ایک اسٹاف رکن کوطمانچہ رسید کیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایاگیا ہے کہ چنیا، اس شخص کو طمانچہ ماررہا ہے۔
سمجھاجاتا ہے کہ اس نے ٹول اداکرنے کی خواہش کی جس پر رکن اسمبلی نے یہ حرکت کی۔ اس واقعہ کے سلسلہ میں رکن اسمبلی کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کروائی گئی ہے۔
اسی دوران سوشیل میڈیا کے پلیٹ فارمس پر اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔کئی افراد نے شکایت کرتے ہوئے کہاکہ کاموں کی صدفیصد تکمیل نہ کرنے کے باوجود بھی ٹول پلازہ پر ٹول کی وصولی کا کام کیاجارہا ہے۔