شمالی بھارت

بڑی بہن کی شادی میں نابالغ چھوٹی بہن کی عصمت ریزی

متاثرہ کے والد کا الزام ہے کہ نابالغہ کو باتھ روم جاتا دیکھ تھانہ ٹنڈلہ علاقے کے گاوں اکبر پور باشندہ آدتیہ یادو عرف جوگی ولد دھادھو بھی پیچھے پیچھے باتھ روم میں چلا گیا۔

فیروزآباد: اترپردیش کے ضلع فیروزآباد کے ٹنڈلہ میں بڑی بہن کی شادی میں نابالغ چھوٹی بہن کے ساتھ ایک شخص نے عصمت دری کی ہے۔ واقعہ کو انجام دے کر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ متاثرہ کے والد نے تھانہ ٹنڈلہ میں نامزد مقدمہ درج کرایا ہے۔

متعلقہ خبریں
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
دلہن شادی سے چند گھنٹے قبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
ہتھرس میں بھگدڑ واقعہ، چارج شیٹ داخل

پولیس ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ علاقے کے ایک گاؤں کی رہنے والی لڑکی شادی گذشتہ 22جون کو شادی تھی۔ 23جون کی علی الصبح ایک بجے تقریبا میرج ہوم میں ورمالا کا پروگرام چل رہا تھا۔ اسی دوران دولہن کی 15سالہ نابالغ بہن ٹائلٹ کرنے کے لئے میرج ہوم کے باتھ روم میں چلی گئی۔

 متاثرہ کے والد کا الزام ہے کہ نابالغہ کو باتھ روم جاتا دیکھ تھانہ ٹنڈلہ علاقے کے گاوں اکبر پور باشندہ آدتیہ یادو عرف جوگی ولد دھادھو بھی پیچھے پیچھے باتھ روم میں چلا گیا۔ اس نے باتھ روم کے اندر جاکر دروازہ اندر سے بند کرلیا۔

متاثرہ والد کو بتایا کہ ملزم نے باتھ روم کا دروازہ بند کرکے اس کا گلا گھونٹ دیا اور اس کی عصمت دری کی۔ جب متاثرہ کافی دیر تک بیت الخلاسے واپس نہیں آئی تو گھر والے پریشان ہوگئے۔ نابالغ کی ماں نے باتھ روم کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی تو دروازہ نہیں کھلا۔

 گھر کے دوسرے لوگ بھی وہاں پہنچ گئے۔ انہوں نے دروازہ توڑ دیا۔ دروازہ کھلتے ہی رشتہ داروں نے نابالغ کو ملزم سے بچا لیا۔ تبھی موقع پاتے ہی ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ متاثرہ کے والد نے واقعے کی رپورٹ تھانہ ٹنڈلہ میں درج کرائی ہے۔ تھانہ ٹنڈلہ پولیس نے تحریر کی بنیاد پر ہفتہ کو ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔