سوشیل میڈیاشمالی بھارت

فٹ پاتھ میں دبا زندہ مگرمچھوں کا پورا خاندان باہر نکل آیا! (خوفناک ویڈیو)

سڑک کنارے فٹ پاتھ میں دبے زندہ مگرمچھوں کا پورا خاندان نکل آیا جس کے باعث علاقے میں خوف پھیل گیا۔

گجرات: سڑک کنارے فٹ پاتھ میں دبے زندہ مگرمچھوں کا پورا خاندان نکل آیا جس کے باعث علاقے میں خوف پھیل گیا۔

متعلقہ خبریں
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم
فلائی اوور پر رکی ہوئی بس کو ٹکر، 12 ہلاک۔ پی ایم فنڈ سے امداد کا اعلان(ویڈیو)
لیو اِن ریلیشن شپ: نیپالی خاتون کا بے دردانہ قتل
گجرات کے 2 دہشت گرد بھائیوں کو 10 سال قید بامشقت

میڈیا کے مطابق غیر معمولی نوعیت کا یہ واقعہ ریاست گجرات میں پیش آیا ہے جس میں فٹ پاتھ کے اندر سے ایک دو نہیں بلکہ تین زندہ مگرمچھ نکل آئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل مگرمچھوں کی یہ ویڈیو ریاست گجرات کی ہے جہاں شہری فٹ پاتھ کی کھدائی کر کے اس کے نیچے دبے تین مگرمچھوں کو باہر نکال رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ایک بڑا مگرمچھ زمین سے نکل رہا ہے جس کو ریسکیو کرنے والے افراد اسے قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں اتنے میں اس کے نیچے سے دو مزید مگر مچھ نکل کر وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہیں جنہیں بعد ازاں پکڑ لیا جاتا ہے۔