حیدرآباد
آئندہ 24 گھنٹوں میں تلنگانہ میں بارش کے آثار
موسمیاتی مرکز نے اتوار کو کہا کہ اگلے سات دنوں کے دوران ریاست میں خشک موسم برقرار رہنے کی امید ہے۔

حیدرآباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے مختلف مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ موسمیاتی مرکز نے اتوار کو کہا کہ اگلے سات دنوں کے دوران ریاست میں خشک موسم برقرار رہنے کی امید ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ میں خشک موسم رہا اور تلنگانہ کے میڈک میں ہفتہ کی رات دیر گئے سب سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔