تلنگانہ

تلنگانہ کے کڈم پراجکٹ کی سطح آب میں اضافہ

تلنگانہ میں بارش کے نتیجہ میں آبی پراجکٹس کی سطح میں بتدریج اضافہ ہوتاجارہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں بارش کے نتیجہ میں آبی پراجکٹس کی سطح میں بتدریج اضافہ ہوتاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا
حیدرآباد: نوجوان نسل ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز

ضلع نرمل میں کڈم پراجکٹ کی سطح بڑھ گئی ہے۔

بالائی علاقوں میں ہوئی بارش کے نتیجہ میں اس پراجکٹ کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے۔

اس پراجکٹ کی مکمل سطح آب700فیٹ ہے اس کی سطح آب بڑھ کر689.475 فیٹ تک جاپہنچی ہے۔

اس پراجکٹ میں 2886 کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا۔

اس پراجکٹ میں اسی طرح پانی کا بہاو جاری رہا تو اس کے دروازے کھولے جانے کا امکان ہے۔