دہلی
عیدگاہ پارک میں مجسمہ کی تنصیب ایم سی ڈی کی وضاحت (ویڈیو)
شہر کے حکام نے جمعہ کے دن دہلی ہائی کورٹ کو تیقن دیا کہ صدر بازار کے شاہی عیدگاہ پارک میں مہارانی لکشمی بائی کے مجسمہ کی تنصیب کے عمل میں ”جذبات و احساسات“ کا خیال رکھا گیا۔

نئی دہلی(پی ٹی آئی) شہر کے حکام نے جمعہ کے دن دہلی ہائی کورٹ کو تیقن دیا کہ صدر بازار کے شاہی عیدگاہ پارک میں مہارانی لکشمی بائی کے مجسمہ کی تنصیب کے عمل میں ”جذبات و احساسات“ کا خیال رکھا گیا۔
ایم سی ڈی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مجسمہ‘ عیدگاہ کی دیوار سے 200 میٹر دور ایک کونے میں لگایا گیا۔ پارٹیشن وال تعمیر کردی گئی اور لوگوں کے جذبات و احساسات کا خیال رکھا گیا۔
عدالت‘شاہی عیدگاہ انتظامی کمیٹی کی اپیل کی سماعت کررہی تھی۔ کمیٹی نے کہا کہ شاہی عیدگاہ پارک مغلوں کے دور کی قدیم جائیداد ہے اور اسے نماز کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
Photo Source: @AvinashKS14