کرناٹک

خاتون کو نشانہ بنانے پر کتے کا مالک گرفتار

بابو کے پالتو کتے نے پُشپا پر وینوگوپالا سوامی مندر کے قریب اس وقت حملہ کیا تھا جب وہ کام پر جارہی تھی۔ مقامی افراد نے اس کی مدد کی اور اسے قریبی دواخانہ لے گئے۔

بنگلورو: کرناٹک پولیس نے کتے کے مالک کو گرفتار کرلیا جس نے اس خاتون کو نشانہ بنایا تھا جس نے اس کا کتا کاٹنے پر پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔ ملزم کی شناخت ننجونڈا بابو کی حیثیت سے کی گئی جس نے شکایت کنندہ پشپا کے خاندان کی بائیک اور اسکوٹر کو نذر آتش کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
ایک ہونہار لڑکی جسے’’جہیز‘‘ نے مار دیا
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار

یہ واقعہ 13/ جون کا ہے جو بنگلورو کے مضافاتی کوتنور پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔ بابو کے پالتو کتے نے پُشپا پر وینوگوپالا سوامی مندر کے قریب اس وقت حملہ کیا تھا جب وہ کام پر جارہی تھی۔ مقامی افراد نے اس کی مدد کی اور اسے قریبی دواخانہ لے گئے۔

 بعد ازاں ملزم نے معاملے کی شکایت درج کروانے پر خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔ بابو کے خاندان نے خاتون کو تیقن دیا کہ وہ مکمل صحتیاب ہونے تک اس کا پورا علاج کروائیں گے۔

 تاہم جب وہ وعدوں کی تکمیل میں ناکام ہوگئے تو خاتون نے شکایت درج کروائی۔ خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس کے پاس طبی اخراجات کے لیے رقم نہیں تھی اور اس نے چٹ فنڈ سے رقم ادھار لی تھی۔ اس سے برہم ملزم نے منگل کو خاتون کی اسکوٹر اور اس کے بیٹے کی بائیک کو نذر آتش کردیا۔