تلنگانہ

تلنگانہ میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے مرکز کے اقدامات:کشن ریڈی

کشن ریڈی نے کہاکہ اوآر آر کی تعمیر سے تلنگانہ کی شرح ترقی دگنی ہوجائے گی۔ ریاستی حکومت جتنی جلدی اراضیات فراہم کرئے گی تعمیراتی کاموں کاآغاز اتناہی جلدکیاجائے گا۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ آج ورنگل میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر ریاستی حکومت‘ او آر آر کے لئے اراضی فراہم کرتی ہے تو مرکزی حکومت فنڈس جاری کرنے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں
شعبہ معدنیات میں مزید اصلاحات، پالیسی ساز فیصلے متوقع : کشن ریڈی
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
حیدرآباد کے اطراف ملک کے پہلے آوٹر رنگ ریل پروجیکٹ کا عنقریب آغاز
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ

 کشن ریڈی نے کہاکہ اوآر آر کی تعمیر سے تلنگانہ کی شرح ترقی دگنی ہوجائے گی۔ ریاستی حکومت جتنی جلدی اراضیات فراہم کرئے گی تعمیراتی کاموں کاآغاز اتناہی جلدکیاجائے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ آوٹررنگ روڈ سے مربوط کرتے ہوئے ریلوے رنگ روڈ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس کے لئے سروے شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ قاضی پیٹ میں ہرماہ 200 ویگن کی تیاری کے حامل فیاکٹری قائم کی جائے گی۔ ریاستی حکومت پر مرکز کوبدنام کرنے کاالزام لگاتے ہوئے ریڈی نے کہاکہ مرکز تمام ریاستوں کے ساتھ یکساں رویہ اختیار کیئے ہوئے ہے۔