حیدرآباد
دفتر گورنر میں کوئی بل زیر التواء نہیں، راج بھون کی وضاحت
راج بھون نے آج وضاحت کی کہ گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن کے پاس کوئی بل زیرالتواء نہیں ہے۔ راج بھون سے پیر کے روز جاری ایک پریس اعلامیہ میں ایک بھی بل زیر التواء نہیں ہے۔

حیدرآباد: راج بھون نے آج وضاحت کی کہ گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن کے پاس کوئی بل زیرالتواء نہیں ہے۔ راج بھون سے پیر کے روز جاری ایک پریس اعلامیہ میں ایک بھی بل زیر التواء نہیں ہے۔
گورنر آفس میں زیر التواء بلز میں 3 بلز کو گورنر نے منظوری دیدی جبکہ 2 بلز کو صدر جمہوریہ کے پاس روانہ کردیاگیاہے۔
مابقی بلز کو وضاحت کے لیے ریاستی حکومت کو بھیج دیاگیا۔
راج بھون نے میڈیا سے درخواست کی کہ نیوز کی اشاعت سے قبل اس کے بارے میں دفتر راج بھون سے توثیق کریں۔