بھارت

صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

وزیراعظم مودی کی صدارت میں آج صبح مرکزی کابینہ کی آخری میٹنگ ہوئی جس میں 17ویں لوک سبھا کو تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی۔ سترہویں لوک سبھا کی مدت 16 جون کو ختم ہو رہی ہے۔

نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے مرکزی کابینہ کی سفارش پر بدھ کو سترھویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا۔ صدر کے سکریٹریٹ کے مطابق چہارشنبہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں صدر جمہوریہ سے سترھویں لوک سبھا کو تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ہماچل اور عہدیدار 2 ماہ تک تنخواہ نہیں لیں گے
طاقت کے نشہ میں چور سرکش قوتیں مٹ جاتی ہیں، مسلمان تاریخ کے اوراق سے سبق لینا سیکھیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
محمد عامر کا معروف انگلش کاؤنٹی کلب سے معاہدہ
دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونا جمعیۃ علماء کی فطرت نہیں : حافظ پیر خلیق احمد
ہم مصیبتوں پر یشانیوں اور برے وقت کے باوجود اللہ سے شکوہ کرنے کی بجائے ہر حال میں اس کا شکر ادا کریں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

اس سفارش پر عمل کرتے ہوئے صدر مرمو نے آئین کے آرٹیکل 85 کی شق (2) کے تحت دیئے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کرنے کے حکم پر دستخط کیے۔

قبل ازیں دوپہر میں مودی راشٹرپتی بھون گئے اور صدر مرمو سے ملاقات کی اور انہیں اپنا اور اپنی وزارتی کونسل کا استعفیٰ پیش کیا۔ ان کا استعفیٰ اور وزارتی کونسل کا استعفیٰ منظور کرنے کے بعد صدر نے ان سے نئی حکومت کی تشکیل ہونے تک بطور وزیراعظم کام کرنے کی درخواست کی ۔

وزیراعظم مودی کی صدارت میں آج صبح مرکزی کابینہ کی آخری میٹنگ ہوئی جس میں 17ویں لوک سبھا کو تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی۔ سترہویں لوک سبھا کی مدت 16 جون کو ختم ہو رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 18ویں لوک سبھا کے لیے انتخابات یکم جون کو ہوئے تھے اور 4 جون کو ہوئی ووٹوں کی گنتی میں قومی جمہوری اتحاد کو حکومت بنانے کا مینڈیٹ ملا ہے۔