حیدرآباد

تلنگانہ میں نظم وضبط کی برقراری کیلئے سخت قدم اُٹھائیں، ڈی جی پی کو چیف منسٹر کی ہدایت

ریونت ریڈی نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن بی آر ایس‘ حیدر آباد برانڈ امیج کو مسخ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ چیف منسٹر نے ڈی جی پی سے کہا کہ وہ گڑبڑ کرنے کی کوشش کرنے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹیں۔ اس سلسلہ میں کسی عہدہ یا شخصیت کو خاطر میں نہیں لانا چاہیے۔

حیدر آباد: منحرف اسمبلی اریکا پوڈی گاندھی کے حامیوں کی جانب سے بی آر ایس ایم ایل اے پی کوشک ریڈی کے مکان پر مبینہ حملہ کے بعد جاری کشیدگی کے درمیان تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے جمعہ کے روز ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) جتندر کو ہدایت دی کہ وہ ریاست میں نظم و ضبط کے مسائل پیدا کرنے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹیں۔ چیف منسٹر نے واضح کہا کہ سیاسی سازشوں کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔

متعلقہ خبریں
پورنا چندر راؤ کے بعد اے سی بی ادارہ عملاً مفلوج!
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
گاندھی خاندان کا ذاتی مکان نہیں ہے:ریونت ریڈی
چند طاقتیں عوام میں پھوٹ ڈالنے کیلئے کوشاں: ریونت ریڈی

 ریونت ریڈی نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن بی آر ایس‘ حیدر آباد برانڈ امیج کو مسخ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ چیف منسٹر نے ڈی جی پی سے کہا کہ وہ گڑبڑ کرنے کی کوشش کرنے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹیں۔ اس سلسلہ میں کسی عہدہ یا شخصیت کو خاطر میں نہیں لانا چاہیے۔

چیف منسٹر کی ہدایت کے بعد ڈی جی پی نے حیدر آباد، سائبر آباد اور رچہ کنڈہ پولیس کمشنرس پر زور دیا ہے کہ وہ لا اینڈ آرڈر کو بگاڑنے کی کوشش کو ناکام بنادیں اور اس کوشش یں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ دفتر ڈی جی پی سے جاری کردہ بیان میں ڈی جی پی جتندر نے حالیہ پیشرفت کے سلسلہ میں ان تین پولیس کمشنرس کے ساتھ کانفرنس کی۔

 انہوں نے اِن 3 کمشنروں سے کہا کہ حیدر آباد کے تین کمشنریٹس میں نظم و ضبط کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔ اگر کوئی نقص امن کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حیدر آباد اور تلنگانہ میں صورتحال کو خراب کرنے کی کسی بھی کوشش ناقابل برداشت رہے گی۔

پولیس سربراہ نے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت میں تلنگانہ پولیس کی امیج کا تحفظ کرنا چاہیے۔ اسمبلی کی پی اے سی کمیٹی کے صدرنشین کی حیثیت سے اریکاپوڈی گاندھی رکن اسمبلی شیرلنگم پلی کو نامزد کرنے کے بعد بی آر ایس ایم ایل اے کوشک ریڈی اور گاندھی کے درمیان تلخ الفاظ کا تبادلہ عمل میں آیا۔

 اریکاگوڈی گاندھی نے اپنے حامیوں کے ساتھ کوشک ریڈی کے مکان پہونچے تھے۔ پولیس نے اے گاندھی اور ان کے حامیوں کے خلاف غیر قانونی طور پر اکھٹا ہونے، فساد اور زبردستی داخل ہونے کے الزامات کے تحت کیس درج کیا ہے۔ دفتر سائبر آباد پولیس کمشنر میں ایک پولیس عہدیدار کو مبینہ طور پر دھمکی دینے پر کوشک ریڈی کے خلاف بھی کیس درج کرلیا گیا تھا۔