تلنگانہ

اردو میڈیم اسکول کی بندش پر اساتذہ تنظیموں کا احتجاج، بحالی کا مطالبہ، بھوک ہڑتال کی نوٹس پیش

تفصیلات کے مطابق اسکول میں تقریباً 20 طلبہ زیر تعلیم تھے، تاہم سابق منڈل ایجوکیشن آفیسر (ایم ای او) نرمل اربن کی جانب سے اچانک اسکول کو بند کر دیا گیا اور طلبہ کو ڈراپ آؤٹ ظاہر کیے جانے پر اساتذہ تنظیموں میں سخت ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

نرمل: ضلع نرمل میں واقع گورنمنٹ پرائمری اسکول اردو میڈیم پنجہ شاہ کی مبینہ طور پر جان بوجھ کر بندش کے خلاف اساتذہ تنظیموں ٹی ایس پی ٹی اے اور میوا نے شدید احتجاج درج کراتے ہوئے فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور
علمِ بی بی مبارک کی سواری کے لیے ہاتھی کی منظوری، میر فراست علی باقری کا حکومتِ تلنگانہ اور جی کشن ریڈی سے اظہارِ تشکر
نیشنل اوورسیز اسکالرشپ: گاؤں اور چھوٹے قصبوں کے طلبہ کے عالمی تعلیمی خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ
وارث سرکاروطن ؒ مولانا پیر نقشبندی سے ڈاکٹر ذاکر شاہ افتخاری کی 25رکنی وفد کے ہمراہ روحانی ملاقات

اس سلسلے میں تنظیموں نے ضلع مہتمم تعلیمات کو غیر معینہ بھوک ہڑتال کی نوٹس بھی پیش کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسکول میں تقریباً 20 طلبہ زیر تعلیم تھے، تاہم سابق منڈل ایجوکیشن آفیسر (ایم ای او) نرمل اربن کی جانب سے اچانک اسکول کو بند کر دیا گیا اور طلبہ کو ڈراپ آؤٹ ظاہر کیے جانے پر اساتذہ تنظیموں میں سخت ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

تنظیمی قائدین کا کہنا ہے کہ تعلیمی سال کے اختتام کے قریب ہونے کے باوجود اسکول کی بحالی میں تاخیر حکام کی غیر ذمہ داری کو ظاہر کرتی ہے۔

اس موقع پر تنظیم کے ضلعی صدر شیخ شبیر علی اور جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ساجد معراج نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ کرنے والے عہدیداران کے خلاف فوری کارروائی ضروری ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ اس معاملے پر پہلے بھی ضلع مہتمم تعلیمات اور ورنگل کے آر جے ڈی کو متعدد شکایات پیش کی گئیں، مگر کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا گیا۔

تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر اسکول کو سرکاری طور پر دوبارہ بحال کیا جائے اور ذمہ دار سابق ایم ای او کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔ بصورت دیگر، انہوں نے خبردار کیا کہ مقامی آر ڈی او دفتر کے سامنے غیر معینہ بھوک ہڑتال شروع کی جائے گی۔

اس موقع پر پروین کمار، مقصود احمد، محمد آصف، شیخ فاضل، محمد عبدالعلیم، ماجد محی الدین، سید مظہر حسین اور محمد عادل سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔