جرائم و حادثات

تلنگانہ:مکان میں قفل شکنی کے ذریعہ 35تولے کے طلائی زیور اور دو لاکھ روپئے کی چوری

تلنگانہ کے جئے شنکربھوپال پلی ضلع کے چٹیال منڈل میں ایک مکان کو چوروں نے نشانہ بناتے ہوئے بڑے پیمانہ پر چوری کی واردات انجام دی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے جئے شنکربھوپال پلی ضلع کے چٹیال منڈل میں ایک مکان کو چوروں نے نشانہ بناتے ہوئے بڑے پیمانہ پر چوری کی واردات انجام دی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت

مکان مالک نے پولیس سے کی گئی شکایت میں کہا کہ اس کی غیرموجودگی کافائدہ اٹھاتے ہوئے چوروں نے قفل شکنی کے ذریعہ 35تولے کے طلائی زیورات اوردولاکھ روپئے نقد رقم کی چوری کرلی۔

مکان مالک سارنگاپانی گوڑ کی شکایت پر پولیس نے اس سلسلہ میں شکایت درج کرلی۔پولیس کی کلوزٹیموں نے مکان پہنچ کر شواہد جمع کئے اور چوروں کی تلاش شروع کردی۔