جرائم و حادثات

تلنگانہ:محبت کی شادی کے تقریبا ایک ماہ بعد سڑک حادثہ میں جوڑا ہلاک

محبت کی شادی کے تقریبا ایک ماہ بعد پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک جوڑا ہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے نکریکل میں پیش آیا۔

حیدرآباد: محبت کی شادی کے تقریبا ایک ماہ بعد پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک جوڑا ہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے نکریکل میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

تفصیلات کے مطابق 23سالہ سی ایچ مہیش اور19سالہ رشیتاکل شب قومی شاہراہ ناگرجناساگر۔

گنٹور پر واقع تاتیکال گاؤں میں سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ مہیش موقع پر ہی ہلاک ہوگیاجبکہ رشیتا کو بذریعہ ایمبولنس نلگنڈہ کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔پولیس او رمقامی افراد نے بتایا کہ مہیش اور رشیتا کچھ عرصے سے محبت کرتے تھے۔ لڑکی کا خاندان نلگنڈہ میں رہتا ہے۔

مہیش دوسری ریاستوں میں جاکر پتھر تراشنے کا کام کرتا تھا۔