تلنگانہ

تلنگانہ: ایک شخص نے بھائی کو شارٹ سرکٹ سے ہلاک کردیا

یہ واردات ہفتہ کی اولین ساعتوں میں ضلع کے نانوتانڈہ میں اُس وقت پیش آیا جب یہ اس کا بھائی سورہا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع میدک میں ایک چونکا دینے والے واقعہ میں ایک شخص نے اپنے بھائی کو شارٹ سرکٹ کے ذریعہ ہلاک کر دیا۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
آلودہ پانی کا معاملہ، میدک میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں جھڑپ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر

یہ واردات ہفتہ کی اولین ساعتوں میں ضلع کے نانوتانڈہ میں اُس وقت پیش آیا جب یہ اس کا بھائی سورہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں بھائی گوپال اور شنکر جمعہ کی رات ایک ہی کمرے میں سوئے تھے تاہم صبح شنکر کی چیخ کی آواز سن کراس کے دیگر ارکان خاندان کمرے میں پہنچے اور گوپال کو گھر سے باہر بھاگتے ہوئے دیکھا۔

انہوں نے شنکر کو مردہ پایا جس کا پیر بجلی کے تار سے جڑا ہواتھا۔

شکایت کے بعد پولیس گاؤں پہنچی اور جائے واردات کا معائنہ کیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے نرسا پور کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔