تلنگانہ

مرکز مناسب وقت پر جموں وکشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کرے گا: کشن ریڈی

مرکزی وزیرجی کشن ریڈی نے جمعہ کے روزکہا کہ جموں وکشمیر کے ریاست کے درجہ کی بحالی کے مطالبہ پر مرکز مناسب وقت پر ردعمل کا اظہارکرے گا۔

حیدرآباد (پی ٹی آئی) مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے جمعہ کے روزکہا کہ جموں وکشمیر کے ریاست کے درجہ کی بحالی کے مطالبہ پر مرکز مناسب وقت پر ردعمل کا اظہارکرے گا۔

متعلقہ خبریں
انڈیا اتحاد دہشت گردی کا حامی اور دستور کا مخالف : اسمرتی ایرانی
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
دفعہ 370، کشمیر اسمبلی کے پہلے اجلاس میں قرار داد کی منظوری متوقع

تاہم انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لئے آرٹیکل370 دوبارہ واپس نہیں لایاجائے گا۔ نیشنل کانفرنس پارٹی کی جانب سے ریاست کے درجہ کی بحالی کی مساعی سے متعلق اطلاعات پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کشن ریڈی نے یہ بات کہی۔

وہ یہاں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ کشن ریڈی جو جموں وکشمیر کے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کے انچارج تھے‘ کہا کہ مرکزکی کوششوں سے ریاست میں پرامن طورپرانتخابات کرائے گئے اور اب مکررانتخابات کی ضرورت نہیں ہے۔

بی جے پی کے مظاہرہ کو شانداربتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کو سابق کے مقابلہ میں زائدنشستیں ملی ہیں۔