تلنگانہ

تلنگانہ: برقعہ پہن کربھاوج نے شوہر کے گھر پہنچ کر نند پر چاقو سے حملہ کردیا

ہنمنت راؤ اپنی بہن رچا کو گھر لے آیا کیونکہ اس کے بیٹے کو کھانا پکانے میں دشواری ہو رہی تھی۔

حیدرآباد: اپنی شناخت چھپانے برقعہ پہن کربھاوج نے اپنے شوہر کے گھر پہنچ کر نند پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے اس کو شدید زخمی کردیا۔یہ واردات تلنگانہ کے ضلع نرمل کے مادھونگر میں پیش آئی۔

متعلقہ خبریں
کیلی فورنیا میں اسکولی طلباء میں لڑائی، چاقوسے حملہ
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا

تفصیلات کے مطابق مدھول منڈل کے ایک بینک میں کام کرنے والے ہنمنت راؤ کی بیوی اشونی نے حال ہی میں بیٹی کو جنم دیا جس پر اسے بھینسہ میں واقع اس کے مائیکے آرام کے لئے بھیج دیا گیا۔

ہنمنت راؤ اپنی بہن رچا کو گھر لے آیا کیونکہ اس کے بیٹے کو کھانا پکانے میں دشواری ہو رہی تھی۔

ہنمنت راؤ اپنے بیٹے کے ساتھ رشتہ دار کے گھر تقریب میں گیا ہوا تھا اور رچا گھر پر اکیلی تھی۔اسی دوران ہنمنت راو کی بیوی اشونی نے برقعہ پہن کر اپنے شوہر کے گھر پہنچ کرنند رچا پر چاقو سے حملہ کرکے شدیدزخمی کردیا۔

مقامی افرادگھر سے چیخوں کی آوازیں سن کر وہاں پہنچے جنہوں نے رچا کو زخمی حالت میں پڑا پایا۔

حملہ آور اشونی وہاں سے برقعہ میں فرارہونے کی کوشش کررہی تھی کہ مقامی افراد نے ا س کو پکڑ لیااور پولیس کے حوالے کر دیا۔

زخمی نوجوان خاتون کو ایک پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا علاج کیا جارہا ہے۔اس حملہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔