تلنگانہ

تلنگانہ اسمبلی الیکشن، بی جے پی کی سنٹرل کمیٹی کا اعلان

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کیلئے بی جے پی کی جانب سے 26 اراکین پر مشتمل سنٹرل کمیٹی کا اعلان کیا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی انتخابات کیلئے بی جے پی کی جانب سے 26 اراکین پر مشتمل سنٹرل کمیٹی کا اعلان کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ اسمبلی الیکشن، بی جے پی کی سنٹرل کمیٹی کا اعلان
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
تلنگانہ میں 104 امیدواروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

کمیٹی میں آندھرا پردیش، مہاراشٹرا، ٹاملناڈو، کرناٹک اور گوا کے زعفرانی جماعت کے قائدین کو شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی میں 8 مرکزی وزراء کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

پارٹی کی جانب سے اس کمیٹی کو انتخابی مہم، امیدواروں کے حق میں رائے عامہ کو ہموار کرنا، جلسہ عام منعقد کرنا، جلسہ عام میں پارٹی کے قومی قائدین کی شرکت کو یقینی بنانے کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پارٹی ہائی کمان نے کمیٹی کے اراکین کو اسمبلی انتخابات تک تلنگانہ میں قیام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔