جرائم و حادثات
تلنگانہ:فلمی انداز میں دلہن کااغوا
حیدرآباد: تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے حضور آباد میں کل شب فلمی انداز میں رشتہ داروں کے ہاتھوں دلہن کے اغوا کا واقعہ پیش آیا جس سے سنسنی پھیل گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے حضور آباد میں کل شب فلمی انداز میں رشتہ داروں کے ہاتھوں دلہن کے اغوا کا واقعہ پیش آیا جس سے سنسنی پھیل گئی۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نوبیاہتا جوڑا کونڈاگٹو میں شادی کے بعد ہنمکنڈہ جا رہا تھا۔
گاڑی کو حضور آباد امبیڈکر کے مجسمے کے پاس روک کر دلہن کے رشتہ داروں نے دلہے پر حملہ کرتے ہوئے دلہن کا زبردستی اغواکرلیا۔
ذرائع کے مطابق دلہن کے تمام 15 رشتہ داروں نے یہ حملہ کیا اور دلہن کا اغواکرلیا۔
اس واقعہ سے متعلق مناظر وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گئے۔