جرائم و حادثات
تلنگانہ: بس اور موٹرسائیکل کا تصادم۔دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی
حیدرآباد: تلنگانہ کے سوریہ پیٹ میں ایک آرٹی سی بس اور موٹرسائیکل کے ایک دوسرے سے تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سوریہ پیٹ میں ایک آرٹی سی بس اور موٹرسائیکل کے ایک دوسرے سے تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
یہ تصادم ضلع کے منگالامنڈل کے اندراگاندھی نگر بس اسٹاپ کے قریب واقعہ قومی شاہراہ 65 پر جمعرات کی صبح پیش آیا۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ بس کے مسافرین، آگ کے پھیلنے سے پہلے ہی بس سے اترنے میں کامیاب رہے۔
پولیس کے مطابق اس تصادم کے سبب بائیک میں پہلے آگ لگی جس کے بعد یہ آگ بس میں بھی پھیل گئی۔
ڈرائیور کی چوکسی پر تمام مسافرین بس سے فوری طورپر اترنے میں کامیاب رہے۔