تلنگانہ
وزیراعلی تلنگانہ نے عوام کو نئے سال کی مبارکباد دی
انہوں نے کہاکہ نیا سال لوگوں کی زندگیوں میں خوشیاں بھردے گا اورتمام کیلئے مسرتیں لائے گا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی نے ریاست کے عوام کو نئے سال کی مبارکباد دی۔
سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر سرگرم ریونت ریڈی نے ریاست کے عوام کے نام اپنے پیام میں کہاکہ نئے سال میں تلنگانہ کا مقام اور سفرعالمی سطح پر کامیابی کی علامت بننا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ نیا سال لوگوں کی زندگیوں میں خوشیاں بھردے گا اورتمام کیلئے مسرتیں لائے گا۔
انہوں نے نئے سال کی تمام کو مبارکباد پیش کی۔