آندھراپردیش

نوزائیدہ کو تھیلی میں رکھ کر پھینکنے لے جانے والا ضعیف شخص زیرحراست

نوزائیدہ کو تھیلی میں رکھ کر اس کو پھینکنے کے لئے لے جانے والے ضعیف شخص کو پکڑلیاگیا۔

حیدرآباد: نوزائیدہ کو تھیلی میں رکھ کر اس کو پھینکنے کے لئے لے جانے والے ضعیف شخص کو پکڑلیاگیا۔

متعلقہ خبریں
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
اے پی کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی دہلی طلب
ٹی ڈی پی کے مغویہ پولنگ ایجنٹس کو پولیس نے رہا کرالیا

یہ ضعیف شخص تھیلی کے ساتھ آٹو میں سوار ہوا تاہم بچہ کے رونے کی آواز پر چوکس آٹوڈرائیور نے فوری طورپر شبہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی۔

پولیس نے اس ضعیف شخص کو حراست میں لیتے ہوئے بچہ کو سرکاری اسپتال منتقل کردیا۔

یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع این ٹی آر میں پیش آیا۔ اس شخص نے پولیس کو بتایا کہ 5 دن پہلے وجئے واڑہ میں ایک پرائیویٹ اسپتال میں جگاریڈی گوڑم سے تعلق رکھنے والی خاتون نے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا۔

اس میں سے ایک نوزائیدہ کی صحت ٹھیک نہ ہونے پرنرس کی مدد سے ماں اور باپ نے اس نوزائیدہ کو ضعیف شخص کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ماں باپ کو بھی حراست میں لے لیا۔

a3w
a3w