تلنگانہ

تلنگانہ ایمسیٹ کے نتائج جاری۔86فیصد اگری کلچر اور 80فیصد انجینئرنگ میں کامیاب

حیدرآباد: تلنگانہ ایمسیٹ کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔ 86 فیصد طلباء اگری کلچر اور 80 فیصد انجینئرنگ میں کامیاب قراردیئے گئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ ایمسیٹ کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔ 86 فیصد طلباء اگری کلچر اور 80 فیصد انجینئرنگ میں کامیاب قراردیئے گئے۔

متعلقہ خبریں
نیٹ/ایمسٹ۔ 2023 کوچنگ برائے اقلیتی طبقات
مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم ولیج کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد، فضائلِ قرآن پر خطابات، حفاظ کی دستاربندی
گروپI کے جوابی بیاضات کی جانچ کا آغاز، جلد نتائج کا اعلان متوقع
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر
غریبوں کو مکانات نہ ملنے پر آواز تنظیم کا کلکٹر سے رجوع

وزیرتعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے مانصاحب ٹینک میں ہائیرایجوکیشن کونسل کے دفتر میں عہدیداروں کے ساتھ نتائج جاری کئے۔

اگری کلچرکے شعبہ میں 84 فیصد لڑکے اور 87 فیصد لڑکیاں کامیاب ہوئی ہیں۔

انجینئرنگ اسٹریم میں 79 فیصد لڑکے اور 82 فیصد لڑکیاں کامیاب ہوئی ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ داخلہ کے عمل سے متعلق نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔

ایمسیٹ کے امتحانات اس ماہ کی 10 سے 14 تاریخ تک منعقد ہوئے تھے۔ 94.11 فیصد طلباء نے امتحان میں شرکت کی تھی۔

انجینئرنگ کے امتحان میں تلنگانہ اور آندھرا پردیش سے 2,05,405 طلباء نے درخواستیں داخل کی تھیں جن میں سے 1,95,275 طلباء نے امتحان میں شرکت کی۔

اگری کلچر اور میڈیکل کے امتحانات میں 1,15,361 افراد نے درخواستیں داخل کی تھیں جن میں سے 1,06,514 طلباء نے امتحان میں شرکت کی۔