تلنگانہ
تلنگانہ انتخابات:بس سے 25لاکھ روپئے ضبط
تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں بڑے پیمانہ پر رقم کی ضبطی کا سلسلہ جاری ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں بڑے پیمانہ پر رقم کی ضبطی کا سلسلہ جاری ہے۔
سنگاریڈی ضلع میں بس میں سوار شخص کے پاس سے 25لاکھ روپئے ضبط کئے گئے۔
ضلع کے کالڑلکل علاقہ میں حیدرآباد سے کاماریڈی ضلع جانے والی بس کوچیک پوسٹ کے قریب روکا گیا۔
پولیس نے اس بس کی تلاشی لی۔پولیس نے ایک شخص کے پاس سے 25لاکھ روپئے کی رقم ضبط کی کیونکہ یہ شخص نقدی سے متعلق دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہا۔اس رقم کو گجویل کنٹرول روم منتقل کردیاگیا۔