حیدرآباد
تلنگانہ انتخابات: ضعیف شخص نے آکسیجن سلنڈر کے ساتھ پہنچ کرحق رائے دہی کااستعمال کیا
تلنگانہ انتخابات کے موقع پر ایک ضعیف شخص نے آکسیجن سلنڈر کے ساتھ پہنچ کرحق رائے دہی کااستعمال کرتے ہوئے دوسروں کے لئے مثال قائم کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ انتخابات کے موقع پر ایک ضعیف شخص نے آکسیجن سلنڈر کے ساتھ پہنچ کرحق رائے دہی کااستعمال کرتے ہوئے دوسروں کے لئے مثال قائم کی۔
شہرحیدرآباد کے گچی باؤلی سے تعلق رکھنے والے 75 سالہ سیشیا شدید جگر کے عارضہ میں مبتلا ہیں۔ وہ آکسیجن سلنڈر لے کر پولنگ اسٹیشن آئے۔
انہوں نے گچی باؤلی کے جی پی آر اے کوارٹرس میں بنائے گئے پولنگ سنٹرمیں اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ووٹ ڈالنا بطور شہری ان کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1966 سے وہ ہر مرتبہ اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کررہے ہیں۔
دوسری طرف، گاندھی نگر، مشیرآباد میں ایس بی آئی کالونی سے تعلق رکھنے والی لکشمی شیام سندرجو دمہ کی مریض ہے نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔انہوں نے گھنٹاسالا گراؤنڈ میں پولنگ اسٹیشن نمبر 83 میں اپنا ووٹ ڈالا۔